بھٹکل:9/اگست(ایس او نیوز)تعلقہ کے مشہور سرمایہ دار ، سماجی کارکن ، سیواواہنی بھٹکل کے صدر سریندر شانبھاگ نے اپنے متوفی والد ہنومنت وینکٹیش شانبھاگ اور والدہ تارابائی کی یاد میں بھٹکل تعلقہ کے مٹھلی میں تعمیر کردہ سہولیات سے آراستہ شمشان ’’مکتی دھام ‘‘کا افتتاح کیا، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سریندرشانبھاگ نے کہا کہ انسان کا جنم اعلیٰ جنم ہے، زندگی میں جو اچھے کام کئے جاتے ہیں وہی اس کو فائدہ دیتے ہیں، ہر ایک کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ شمشان ، درویشی نہیں ہے، جب کہ ہر ایک کو موت کا مزہ چکھنا ہےاس لئے شمشان کو بہتر حالت میں رکھنا ضروری ہے۔
اس موقع پر شری دھرمستھل دیہی ترقی منصوبہ جات کے افسر شری دھر نائک، مٹھلی گرام پنچایت کی صدر آمینہ، تعلقہ پنچایت ممبر میناکشی جٹپا نائک، گنپتی نائک، وینکٹیش نائک، شنکر شٹی ، منجپا نائک، بھاسکر نائک وغیرہ موجود تھے۔ شمشان کے لئے عطیہ دینے والے سریندر شانبھاگ کی اس موقع پرتہنیت بھی کی گئی ۔